qaumiaawaz

وزیراعظم نے دونوں تقرریوں کے لیے ایڈوائس صدر کو بھیج دی

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے آرمی چیف اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف پر تقرریوں کے لیے ایڈوائس صدر مملکت کو بھیج دی ہے۔
وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس اور لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو جوائنٹ چیفس آف اسٹاف بنانے کے فیصلے کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں تقرریوں کے لیے ایڈوائس صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوا دی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ آئین اور میرٹ کے مطابق تعیناتی کی جا رہی ہے اور وزیراعظم کی ایڈوائس قانون وآئین کے مطابق ہے اور اسی کے مطابق قانون آئین کے مطابق سارے معاملات طے پائے ہیں۔ امید ہے صدر مملکت آئینی تعیناتی کو سیاسی نہیں کرینگے اور اس حوالے سے کوئی تنازع نہیں کھڑا کریں گے۔
یہ ایڈوائس وزیراعظم کی ہے- کسی اور کی نہیں۔ صدر سپریم کمانڈر ہیں انہیں اداروں کو متنازع نہیں بنانا چاہیے۔ امید ہے صدر اس کو سیاسی نقطہ نظر سے نہیں دیکھیں گے اور اس مقدس فریضے کو بخوبی نبھائیں گے۔ تقرریوں کی ایڈوائس صدر علوی کے پاس چلی گئی ہے اور اب یہ عمران خان کا امتحان ہے کہ وہ دفاع وطن کے ادارے کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں یا متنازع؟-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں