qaumiaawaz

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی صدر سے الوداعی ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے الوداعی ملاقات کی ہے۔
نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تقرریوں کے بعد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے الوداعی ملاقات کی جس میں صدر نے ملکی خدمات کے لیے ان کی خدمات کو سراہا ہے۔ اس موقع پر صدر علوی نے جنرل ندیم رضا کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں