qaumiaawaz

آئی ایم ایف نے پھر مطالبہ کردیا

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے ایک بار پھر پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے معاشی استحکام کے لیے اصلاحات کا عمل تیز کرنے کا کہہ دیا ہے۔
آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پریز روئز نے روئٹرز سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کو شدید معاشی مسائل کا سامنا ہے، اور افراط زر دہائیوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ایسٹر پریز نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی تیزی سے کمی آرہی ہے، پاکستان معاشی اصلاحات کے عمل میں تیزی لائے۔ وہ پاکستانی حکام سے انسانی امداد کو پہلی ترجیح بنانے کی پالیسیوں پر بھی بات کررہے ہیں، ہم پاکستان میں مستحقین کو زیادہ مؤثر طریقے سے امداد دینا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں