وزیراعظم 25 سے 26 نومبر کو ترکی کا 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف 25 سے 26 نومبر کو ترکی کا 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم 25 سے 26 نومبر کو ترکی کا 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے، ترکی کے صدر کی دعوت پر وزیراعظم دورے پر جائیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف دورہ ترکی کے دوران دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم کا دورہ ترکیہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستی کی عکاسی کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ڈومینیکن ریپبلک کے ساتھ پاکستان کے باقاعدہ سفارتی تعلقات قائم کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں