qaumiaawaz

عمران خان 26 نومبر کو دوپہر ایک بجے راولپنڈی میں احتجاج کی قیادت کریں گے

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ عمران خان پرسوں 26 نومبر کو دوپہر ایک بجے راولپنڈی میں ملکی تاریخ کے سب سے بڑے اور پر امن احتجاج کی قیادت کریں گے۔
تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان 26 نومبر کو دوپہر ایک بجے راولپنڈی میں احتجاج کی قیادت کریں گے۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ بحرانوں سے نکلنے کے لئے الیکشن کا اعلان کیا جائے، یہ پاکستان کا اور پاکستان کے غریب عوام کا مسئلہ ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ان شااللہ 26 نومبر کو ملک بھر سے قافلے راولپنڈی پہنچیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پرامن احتجاج کی قیادت کریں گے۔ حقیقی آزادی کی اس تحریک میں ہمارا ساتھ دیں، 26 نومبر کو سب کا یہی مطالبہ ہوگا، امپورٹڈ حکومت کا خاتمہ، فوری الیکشن۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں