qaumiaawaz

صدر نے نئے آرمی چیف کی تقرری کی سمری پر دستخط کر دیئے

صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف کمیٹی کی تقرری کی سمری پر دستخط کردیے۔
صدر مملکت کے دستخط کے بعد جنرل عاصم منیر نئے چیف آف آرمی اسٹاف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر ہوگئے ہیں۔ صدرعارف علوی نے نامزد آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو شام 7 بجے ملاقات کیلئے ایوان صدر بلا لیا ہے۔ صدر سے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی الگ الگ ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم سے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی الگ الگ ملاقات کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں